عراق میں امریکی بیس پر ایرانی حملہ، اربیل میں آگ بھڑک اٹھی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ۔
بغداد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عراق میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بے پائلٹ طیارے کے ذریعے اربیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی سفارتی مرکز پر بھی حملے کی کوشش کی گئی، جسے عراقی پولیس نے فضا میں ہی ناکام بنا دیا۔
یہ اڈہ پہلے بھی متعدد مرتبہ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے، جن کی ذمہ داری ایران کے حمایت یافتہ گروہ پاسداران انقلاب نے قبول کی تھی۔ حالیہ حملے کے بعد اربیل ہوائی اڈے پر آگ بھڑک اٹھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 فروری کو ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے تل ابیب میں واقع ایک دفاعی صنعتی مرکز کو بھی ہدف بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحرین میں سائرن بجنے کی اطلاعات سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔












