ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کی طرف سے ایران کو دی جانے والی معلومات سے ایران کو زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرچہ روس مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کی معلومات ایران کو فراہم کر رہا ہے، مگر اس کا ایران کی کارروائیوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ رہا۔
صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کو معلومات مل بھی رہی ہیں، تو اس سے ایران کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی تعاون کے باوجود بھی ایران کی صورتحال تبدیل نہیں ہو رہی۔
ٹرمپ نے یوکرین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ روسی حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین کو دفاعی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے اور جنگ کے خاتمے کی صورت میں ایران کی فوجی طاقت کی تباہی یا قیادت کی تبدیلی کو ضروری قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی فوج تباہ ہو جائے یا قیادت ختم ہو جائے تو مذاکرات بے معنی ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ کوئی باقی نہ بچے جو ہتھیار ڈالنے کی بات کرے۔












