رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان، سوشل میڈیا پر بحث جاری

رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا اعلان کیا، اختلافات سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان، سوشل میڈیا پر بحث جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف یو ٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے درمیان اختلافات سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں واضح طور پر رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ شادی کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں، جن میں رجب بٹ کے مبینہ تعلقات کا ذکر بھی ہوا۔ رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ سے معافی مانگی تھی، لیکن اختلافات مزید بڑھتے گئے۔

ایمان فاطمہ کے بھائی کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد یہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ رجب بٹ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے کیوان سلطان کی ہمیشہ حمایت کریں گے اور اپنی دولت اسی کے نام کریں گے۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ افراد ایمان فاطمہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں