عراق میں امریکی آئل کمپنی پر ڈرون حملہ، آگ لگنے سے خوف و ہراس

بصرہ میں غیر ملکی آئل کمپنیوں پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، امریکی کمپنی ہالیبرٹون متاثر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عراق میں امریکی آئل کمپنی پر ڈرون حملہ، آگ لگنے سے خوف و ہراس

بصرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عراق کے شہر بصرہ میں غیر ملکی آئل کمپنیوں کی تنصیبات پر ڈرون حملے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ امریکی کمپنی ہالیبرٹون اور انجینئرنگ کمپنی کے بی آر کی عمارتوں میں آگ لگنے سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اس مقام پر ہوا جہاں غیر ملکی آئل کمپنی کے ملازمین مقیم ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کے اندر موجود کچھ گودام اور سہولیات متاثر ہوئیں جبکہ آگ کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا۔

امریکی کمپنی نے حملے کو سیکیورٹی واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کسی ملازم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ بصرہ عراق کے تیل کے شعبے کا مرکزی مرکز ہے جہاں متعدد بین الاقوامی توانائی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

تاحال بصرہ میں غیر ملکی تیل کمپنیوں کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملے کی کسی گروپ یا ملک نے باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم ماضی میں ایسے حملوں میں ایران نواز مسلح گروہ ملوث رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں