ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں میں 200 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے جبکہ تہران ریفائنری اور حیفا ریفائنری پر بھی حملے کیے گئے، اور ایک امریکی تیل جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے ہتھیار ڈالنے والے اہلکاروں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے رابطے میں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اور ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف طویل فوجی مہم کی دھمکی دی ہے۔













