ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات میں اضافہ

ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات 67 فیصد تک بڑھ گئے ہیں، سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ری پبلکن پارٹی کی اکثریت کے باوجود نومبر کے انتخابات کے نتائج اہم ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات میں اضافہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات 67 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار سٹہ بازار کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹہ بازار سیاسی ماحول کی عکاسی کرتا ہے مگر اسے حتمی پیش گوئی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ٹرمپ کے مواخذے کا امکان کم ہے کیونکہ ری پبلکن پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت رکھتی ہے اور ارکان کی بڑی تعداد صدر کی حمایت میں ہیں۔

تاہم اگر نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلیتے ہیں تو صورت حال میں تبدیلی آسکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں