جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے آئی سی سی پر ملک واپسی میں تاخیر کے باعث برہمی کا اظہار کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے لیے فوری انتظامات کیے گئے جبکہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کئی دنوں سے انتظار میں ہیں۔
کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد جنوبی افریقا کے کھلاڑی ملک واپسی میں تاخیر پر آئی سی سی سے ناراض ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آئی سی سی نے ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ان سے پہلے روانہ ہو رہی ہے۔
کوئنٹن ڈی کوک کے بقول، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے اور ان کی وطن واپسی میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بھی کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو چارٹرڈ طیارہ فراہم کیا گیا جبکہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کولکتہ میں جواب کی منتظر ہیں۔
ملر کے مطابق، انگلینڈ کی ٹیم کے لیے انتظامات فوری کئے گئے لیکن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو کئی دنوں سے انتظار کا سامنا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کر چکے ہیں۔















