ٹرمپ کی خواہش: ایران میں جنگ سے بچنے والا صدر ہو

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی خواہش: ایران میں جنگ سے بچنے والا صدر ہو

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران کویتی ایئربیس پر حملے میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں۔ تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور دیگر نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے کی تلاش میں نہیں اور کرد فورسز کو ایران میں داخل نہیں ہونے دینا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے، لیکن اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے روس کی جانب سے ایران کی مدد کے شواہد نہ ہونے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران نے سکول پر حملہ کیا تھا، تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں