ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ سعودی عرب نے ایران مخالف کارروائیوں کے لیے اپنی زمین کا استعمال روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے اپنی زمین، سمندری و فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا مکمل عزم ظاہر کیا ہے۔
عراقچی نے ٹیلی گرام چینل پر جاری ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب اور دیگر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔
ان کے مطابق سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی زمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔













