ایران میں امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، علی لاریجانی

ایران میں حالیہ لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، علی لاریجانی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کی لڑائی میں امریکی فوجیوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

لاریجانی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے فوجی گرفتار کیے گئے ہیں اور نہ ہی گرفتاری کے حالات کی وضاحت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کے فوجی لڑائی میں مارے گئے ہیں، تاہم امریکا کی جانب سے سچائی چھپانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں