اسرائیل نے 48 گھنٹوں میں ایران و لبنان میں 470 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے ایرانی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران میں 300 اور لبنان میں 170 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فوجی ترجمان ایلا واویہ نے بیان میں کہا کہ فضائیہ نے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی رہنمائی میں ایران کے حکومتی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے وسیع حملے کیے۔
ترجمان کے مطابق ان حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے ایئر ڈیفنس کمانڈ آپریشن روم کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو ایران کے دفاعی نظام کے لئے اہم تھا، اس حملے سے ایرانی حکومت کے دفاعی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔













