پٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹ، ریلوے اورپبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ہوا، شہریوں کا میٹرو اور گرین لائن بسوں میں سفر بڑھ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ راولپنڈی میں ایک اسٹاپ کا کرایہ اب چالیس روپے ہو چکا ہے جبکہ میٹرو، گرین اور الیکٹرک بسوں میں شہریوں کا سفر بڑھ گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے اکانومی کلاس کے کرایے میں 5 فیصد، اے سی کلاس میں 10 فیصد اور گڈز ٹرانسپورٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔ لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی 40 روپے فی سواری ہو چکے ہیں۔

شہر سے گرد و نواح کے علاقوں تک کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے شہری متاثر ہوئے ہیں۔ طلبہ اور ورکنگ ویمن کے پک اینڈ ڈراپ کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد سے لاہور تک کا کرایہ 2600 سے 3000 روپے اور کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر چار لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ کریانہ مرچنٹس اور دیگر اشیاء کے دکانداروں نے پرائس کنٹرول کمیٹی سے نئی قیمتوں کی سفارش کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں