حکومتی فضول خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا درست طرزِ حکمرانی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومتی فضول خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا درست نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی کا حکومتی فضول خرچیوں پر عوامی بوجھ کی مخالفت

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومتی فضول خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا درست طرزِ حکمرانی نہیں۔ انہوں نے فیول سپلائی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ و پٹرولیم کے ساتھ اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران جنگ کے باعث سپلائی لائنز متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو ممکنہ سپلائی بحران اور قیمتوں پر اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ تاہم خیبرپختونخوا حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن سے براہ راست عوام متاثر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں خود فضول خرچیاں کریں اور پھر بحران کا بوجھ عوام پر ڈال دیں یہ درست نہیں۔ ایران امریکہ اسرائیل تنازع کا بوجھ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

سہیل آفریدی نے اس موقع پر زور دیا کہ بحران کے وقت لگژری اخراجات کے بجائے وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ کیے جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں