ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جوابی اعلان

ایرانی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر کہا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جوابی اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے آخری سانس تک ثابت قدم رہے گا۔ ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گی اور ملک کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی کارروائیاں صرف ان اہداف اور تنصیبات کے خلاف ہوتی ہیں جہاں سے ایران اور ایرانی قوم کے خلاف جارحانہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی مکمل طور پر اپنے ملک اور عوام کے تحفظ پر مرکوز ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایران کو آج کے دن ”انتہائی سخت“ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جس کے جواب میں ایرانی صدر کا یہ بیان سامنے آیا۔

دیگر متعلقہ خبریں