خیبرپختونخوا میں ایندھن بحران سے بچاؤ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی، ایندھن بچانے کے لیے فوری اقدامات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ایندھن بچانے کے لیے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے فوری طور پر غیر ضروری سرکاری دورے اور انسپکشنز بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جلاسوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دیگر صوبوں میں ایندھن بچت پالیسی ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، جبکہ پنجاب میں تقریباً 30 ہزار سرکاری گاڑیاں استعمال میں ہیں۔

پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پر سالانہ 20 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ وفاقی اداروں کے پاس 12 سے 15 ہزار سرکاری گاڑیاں ہیں، جن کے ایندھن پر سالانہ 9 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔

سندھ حکومت کے پاس تقریباً 20 ہزار سرکاری گاڑیاں ہیں، جن پر سالانہ 13 ارب روپے خرچ ہوتا ہے۔ بلوچستان میں تقریباً 8 ہزار سرکاری گاڑیاں ہیں اور ان پر سالانہ 4 ارب روپے سے زائد خرچ ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں