سونے کی قیمت میں چار دن کی کمی کے بعد آج اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت چار دن کی کمی کے بعد آج 6100 روپے بڑھ گئی، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونے کی قیمت میں چار دن کی کمی کے بعد آج اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سونے کی قیمت میں مسلسل چار دن کی کمی کے بعد آج مہنگائی دیکھی گئی۔ صرافہ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6100 روپے بڑھ کر 539862 روپے تک پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے اضافے سے 462844 روپے ہو گئی۔

آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 17 روپے بڑھ کر 8931 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر بڑھ کر 5171 ڈالر پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ کی کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، جہاں فی تولہ سونا 3400 روپے کم ہو کر 533762 روپے پر آ گیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 2915 روپے کم ہو کر 457614 روپے پر ریکارڈ ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں