ایران کا ہمسایہ ممالک پر حملہ نا کرنے کا اعلان، ٹرمپ نے کریڈٹ لیا

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے دباؤ میں آکر ہمسایہ ممالک سے معافی مانگی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا ہمسایہ ممالک سے معافی، ٹرمپ نے کریڈٹ لیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے دباؤ میں آکر اپنے ہمسایہ ممالک سے معافی مانگی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران شکست کے قریب ہے اور اس نے ہمسایہ ممالک سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان پر حملے نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے یہ وعدہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے تحت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی حملوں پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب مشرق وسطیٰ کا ‘غنڈہ’ نہیں سمجھا جائے گا بلکہ ہارا ہوا ملک کہا جائے گا، اور ممکن ہے کہ کئی دہائیوں تک اسی طرح جانا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے رویے کی بنا پر کچھ علاقوں اور گروہوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں