مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمت 318.81 روپے

مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمت 318.81 روپے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے، جب کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 188 روپے 73 پیسے فی لیٹر تھی۔ اس پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 55 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جس سے کرایوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں