حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا اضافہ کردیا، جس سے ائیرلائنز کے کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ممکن ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے کمرشل طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں زبردست اضافہ کردیا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہونے سے ائیرلائنز کے کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
یہ اضافہ حکومت کی جانب سے مختلف معاشی چیلنجز کے باعث کیا گیا ہے، جس سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔














