مشرق وسطیٰ کی جنگ سے پاکستان کی 97 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ کی جنگی حالات کے باعث پاکستان کی 97 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 58 کی روانگی ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ کی جنگ سے پاکستان کی 97 پروازیں منسوخ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگی حالات کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 97 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ 58 پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کراچی سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور بحرین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 13 متوقع ہیں۔ لاہور سے ابوظبی، دبئی، دوحہ اور شارجہ کی 22 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 7 پروازیں ممکن ہیں۔

اسلام آباد سے بھی دبئی، ابوظبی، دوحہ اور شارجہ کی 26 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 16 آپریشنل ہیں۔ پشاور سے شارجہ، ابوظبی، دبئی اور راس الخیمہ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 6 متوقع ہیں۔ سیالکوٹ سے دوحہ، دبئی اور شارجہ کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 آپریٹ ہو رہی ہیں۔

ملتان سے شارجہ، دبئی، ابوظبی اور دمام کی 6 پروازیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 4 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

8 روز میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1300 ہو گئی جبکہ مشرق وسطیٰ کی ایک ہفتے میں منسوخ پروازوں کی تعداد 27600 ہو گئی۔ دوحہ ائیرپورٹ نے فلائٹ آپریشن ایک ہفتہ بعد جزوی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں