ایران نے کلسٹر بموں سے لیس میزائل اسرائیل پر داغے، تل ابیب اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔ لبنانی شہریوں کو بقاع وادی خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب سمیت بن گوریان ایئرپورٹ اور حیفا کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ یہ حملے معمولی ہتھیاروں سے کیے گئے ہیں اور مستقبل میں مزید پیچیدہ ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔
لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیٹے سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں صیدا شہر میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ مجموعی شہدا کی تعداد دو سو سترہ تک پہنچ گئی۔ سات سو اٹھانے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کے شہریوں کو بقاع وادی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے باعث ہزاروں لبنانی بے گھر ہوگئے ہیں۔ بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب بھی حملہ ہوا۔












