ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر امریکی صدر ٹرمپ نے دعائیہ تقریب منعقد کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں دعائیہ تقریب منعقد کی۔ تقریب میں متعدد مذہبی رہنما شریک ہوئے اور سب نے صدر ٹرمپ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں۔
صدر ٹرمپ دعائیہ تقریب کے دوران خاموشی سے بیٹھے رہے اور اپنی حفاظت اور کامیابی کے لیے پادریوں سے دعائیں کرائیں۔
ایران میں عوام جنگ کے ماحول میں بھی بے خوف زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر کو دعاؤں کا سہارا لینا پڑا۔












