بھارتی صحافی کا اسرائیل میں سنسرشپ اور ہلاکتوں کا انکشاف

بھارتی صحافی برج موہن سنگھ نے اسرائیل میں سنسرشپ اور ہلاکتوں کے انکشافات کیے ہیں، جہاں ایرانی میزائلوں کی تباہی سے ہلاکتیں چھپائی جا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی صحافی کا اسرائیل میں سنسرشپ اور ہلاکتوں کا انکشاف

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی صحافی برج موہن سنگھ نے اسرائیل میں سنسرشپ اور ہلاکتوں کے بارے میں انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل میں میڈیا پر سخت پابندیاں ہیں اور وہاں موجود سو فٹ گہرائی میں بنے بنکرز میں ایرانی میزائلوں کی تباہی سے ہلاکتیں چھپائی جا رہی ہیں۔

برج موہن سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیل میں قیام کے دوران دیکھا کہ میزائل حملوں میں پناہ گاہوں میں بھی لوگ ہلاک ہوتے ہیں لیکن اسرائیلی حکومت ان کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کرتی۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی جاتی اور انہیں ہلاکتوں کی صحیح تعداد اور لاشوں کی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

صحافی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جدید وارننگ سسٹم کے باوجود میزائل حملے بغیر پیشگی اطلاع کے پہنچ جاتے ہیں، جو ٹیکنالوجی کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایرانی حملوں کی رپورٹنگ کے دوران دو سی این این صحافیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں