اسرائیل کی آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کی 3D ویڈیو جاری

اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کی، جس میں حملے کے وقت کی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیل کی آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کی 3D ویڈیو جاری

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل ڈیفنس فورس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مبینہ زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کی ہے، جو حملے کے وقت کی ساخت اور تفصیلات کو دکھاتی ہے۔

ویڈیو میں بنکر کی اندرونی ساخت، کمرے اور سیکورٹی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ انتہائی منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں بنکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق، یہ حملہ ایران کی دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ تاہم، بعض ذرائع نے دعووں کی صداقت پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ وائرل ویڈیوز میں اے آئی یا فرضی مواد شامل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران میں مشترکہ فضائی حملہ کیا تھا، جس میں آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر اہم شخصیات شہید ہو گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں