کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی تحقیقات شروع

ایف آئی اے نے کراٹے ٹیم کے روسی دورے میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ماسکو ایونٹ کے تمام اراکین کی جانچ کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی تحقیقات شروع

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق شکایت موصول ہوئی کہ نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ کو انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا، مبینہ طور پر غیر متعلقہ افراد کو شامل کرکے انہیں یورپ فرار کرانے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ لنڈی کوتل، ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کوچز اور ارکان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ماسکو ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے تمام اراکین کی جانچ کی جائے گی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، ثبوت ملنے پر متعلقہ فیڈریشنز اور عہدیداران کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 28 فروری سے 2 مارچ تک ماسکو میں نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں