ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل کی معیشت کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، اسکول بند اور عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جاری جنگ کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر نمایاں ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی معیشت کو تقریباً 9 ارب شیکل (تقریباً 3 ارب ڈالر) کا نقصان پہنچا ہے۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر پابندیاں نرم نہ ہوئیں تو معیشت کو ہر ہفتے تقریباً 4.3 ارب شیکل کا نقصان ہو سکتا ہے۔ جنگ کے باعث اسرائیل میں اسکول بند ہیں، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور زیادہ تر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔
حکومت نے عوام کو غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔














