وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطے کیے، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا ایران کشیدگی پر ملائیشیا اور انڈونیشیا سے رابطہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا شدہ کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق، شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرنے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے امن کی بحالی کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ شہباز شریف نے انور ابراہیم کو افغانستان میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

بعد ازاں، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ گفتگو میں بھی وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں