پاکستان نے بگرام ایئربیس پر افغان طالبان کا انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا

پاکستان نے بگرام ایئربیس پر افغان طالبان کا انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کو ٹی ٹی پی کی قیادت حوالے کرنے کا کہا ہے اور اہداف کے حصول تک ٹارگٹ آپریشن جاری رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے بگرام ایئربیس پر افغان طالبان کا انفرا اسٹرکچر تباہ کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بگرام ایئربیس میں افغان طالبان کی ایمونیشن سپورٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔ جمعرات کو سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی قیادت حوالے کرنے کا کہا ہے اور اہداف کے حصول تک افغانستان میں ٹارگٹ آپریشن جاری رکھے گا۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ اب تک افغانستان میں 58 کارروائیاں کر چکے ہیں اور 226 پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں آئی ایس پی آر کی ایک اہم نشست میں بتایا گیا کہ پاکستان کو افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن افغان طالبان کی رجیم دہشت گردی کی ایک مرکزی پراکسی ماسٹر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کا انفرا اسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے اور یہ آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران معصوم انسانی جانوں کا قتل عام، خواتین پر مظالم اور مساجد پر حملے ہماری مذہبی و معاشرتی روایات کے منافی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے۔ ان آپریشنز میں سویلین آبادیوں کو نشانہ بنانے کا تاثر حقائق کے منافی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں