ایران کا امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، سینٹ کام کی تردید

ایران نے امریکی ایف 15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سینٹ کام نے اس کی تردید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکی ایف 15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، سینٹ کام کی تردید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے ملک کے جنوب مغربی سرحدی علاقے میں ایک امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک فائٹر طیارہ مار گرایا ہے۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق طیارہ نشانہ بنائے جانے کے بعد تباہ ہوگیا۔ تاہم، یہ واقعہ کب پیش آیا، اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ ایران میں امریکی ایف 15 ای طیارے کے گرنے کی افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اگر ایران کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ امریکا کے لیے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں چوتھا ایف 15 ای ہوگا جو وہ کھو بیٹھے گا۔ اس سے قبل کویتی فضائیہ نے غلط فہمی کے باعث تین امریکی ایف 15 ای لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں