ایران دشمن کو شرمناک انجام تک پہنچائے بغیر جنگ ختم نہیں کرے گا۔ ایرانی جنرل

ایران نے دشمن کو شرمناک انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہداف کے حصول تک لڑائی جاری رکھے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے دشمن کو شرمناک انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی جنرل کیومرس حیدری نے واضح کیا ہے کہ ایران دشمن کو شرمناک انجام تک پہنچائے بغیر جنگ ختم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اہداف کے حصول تک لڑائی جاری رکھے گا، اور امریکا کو شدید ضرب لگانا ایران کا اولین ہدف ہے۔

جنرل حیدری نے کہا کہ ایرانی افواج زمین، فضا اور سمندر میں دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں اور امریکا کو سخت ترین جنگ کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس طویل جنگ لڑنے کا تجربہ ہے اور وہ کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی یورپی ممالک کے فوجی اور تجارتی جہازوں کو خطے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ایسے جہازوں کی موجودگی دیکھی گئی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی جانب سے سخت فوجی مؤقف برقرار رکھنے کے باعث خطے کی سلامتی اور عالمی بحری تجارتی راستوں کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں