امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد واشنگٹن میں جوئے بازی کا نیا تنازع کھڑا ہوا ہے، جہاں کچھ لوگوں نے حملوں کی پیش گوئی کر کے لاکھوں ڈالر جیتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد واشنگٹن میں جوئے بازی کا نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان حملوں کی پیش گوئی کر کے لاکھوں ڈالر جیتے ہیں۔
’پولی مارکیٹ‘ اور ’کالشی‘ جیسے پلیٹ فارمز پر کچھ صارفین کی غیر معمولی جیت نے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کیا انہیں حملوں کے بارے میں پہلے سے معلومات حاصل تھیں۔
ایک آن لائن صارف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اقتدار سے ہٹنے کی شرط پر صرف ایک دن میں پانچ لاکھ ڈالر سے زائد کا منافع کمایا ہے۔
امریکی قانون سازوں کو تشویش ہے کہ جنگ اور انسانی جانوں کے ضیاع کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔ کچھ سینیٹرز نے ان پلیٹ فارمز پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
پلیٹ فارمز کا کہنا ہے کہ ان کی پیش گوئی مارکیٹیں دنیا میں بڑی تبدیلیوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ تاہم، موجودہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ ان کمپنیوں کی وابستگی نے بحث کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔













