ایران میں امریکی زمینی فوج داخل کرنے کا ارادہ نہیں۔وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وائٹ ہاؤس: ایران میں امریکی زمینی فوج داخل کرنے کا ارادہ نہیں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کا فی الحال ایران میں زمینی فوج داخل کرنے کا ارادہ نہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران 47 برس سے امریکہ اور اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اور امریکی عوام جانتے ہیں کہ یہ ایک باغی اور دہشت گرد ریاست ہے۔

کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر انہیں امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور وہاں آئل ٹینکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران میں فوجی کارروائی کے بعد امریکہ کے کردار پر صدر ٹرمپ اپنے مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسپین امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے رضامند ہے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں