ایران نے امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستہ کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کے بیانات کو ایران پر امریکی-اسرائیلی فضائی طاقت کی تباہ کاریوں کا اعتراف قرار دیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستہ کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیگستہ کے عوامی بیانات ایران پر امریکی-اسرائیلی فضائی طاقت کی تباہ کاریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
The U.S. Secretary of War Crimes:
“Flying over Tehran, flying over Iran, flying over their capital…Iranians looking up only seeing U.S.-Israeli air power. Death & destruction from the sky all day long.”This is a confession of War Crime and Crime against Humanity.
Only a NAZI…— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) March 4, 2026
بقائی نے مزید کہا کہ یہ بیانات جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے ہیگستہ کی سوچ کو نازی ذہنیت سے تشبیہ دی، جس کا مقصد صرف اپنے افسر کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ایک قوم پر تباہی و بربادی لانا ہے۔












