کیا مناب کے اسکول میں بچیوں کی ہلاکتیں امریکی حملے میں ہوئیں؟ پینٹاگون نقشے سے اہم انکشاف

امریکی وزارت دفاع کے ایران پر حملوں کے نقشے میں جنوبی ایرانی شہر مناب کو شامل کرنے پر تنازع پیدا ہوا، جہاں اسکول حملے میں 165 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی حملوں کے نقشے میں ایرانی شہر مناب کے انکشاف پر تنازع

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزارت دفاع کی بریفنگ میں ایران پر حملوں کے نقشے نے نیا تنازع پیدا کر دیا ہے، کیونکہ اس نقشے میں جنوبی ایرانی شہر مناب کو امریکی حملوں کے زون میں دکھایا گیا ہے۔ مناب میں ایک اسکول پر حملے میں کم از کم 165 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

پینٹاگون کی بریفنگ میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملوں کا نقشہ پیش کیا جس میں مختلف مقامات کو نشانہ بنانے والے زونز دکھائے گئے۔ صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ مناب انہی زونز کے اندر واقع ہے۔

بی بی سی کے صحافی ٹام بیٹمین نے بریفنگ کے دوران سوال کیا کہ کیا پینٹاگون کو معلوم ہے کہ مناب کے اسکول پر حملہ کرنے والا ہتھیار کس کا تھا۔ ہیگستھ نے کہا کہ محکمہ دفاع اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حتمی نتیجہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

صحافی کرس اوسیئک نے امریکی فوج کے نقشے پر مناب اسکول کے مقام کو نشان زد کیا، جس سے واضح ہوا کہ یہ مقام امریکی حملوں کے زون میں آتا ہے۔


ایرانی حکام نے اس حملے کو امریکا اور اسرائیل کی کارروائی قرار دیا ہے، جبکہ واشنگٹن نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں