اوگرا نے شہریوں کو پیٹرول و ڈیزل کی وافر موجودگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے افواہوں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور شہریوں کو افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے سرکاری ذرائع کی معلومات پر انحصار کرنا چاہیے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے معمول کے مطابق جاری رکھیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو افواہوں سے بچانا ضروری ہے تاکہ بازار میں غیر ضروری افواہوں کی وجہ سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔















