فضل الرحمان کی خطے میں کشیدگی پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی تجویز

فضل الرحمان نے خطے کی کشیدگی پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی تجویز دی، شہباز شریف نے اجلاس کے لیے وقت مانگ لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فضل الرحمان کی خطے کی کشیدگی پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی تجویز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی اور سیاسی رہنماؤں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے خطے کی کشیدہ صورتِ حال پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی تجویز دی۔ انہوں نے تجویز دی کہ سیاسی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کی جبکہ شرکا نے وزیراعظم سے مکالمہ کیا کہ ماضی میں بھی اہم واقعات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا رہا ہے۔

شہباز شریف نے اِن کیمرہ اجلاس بلانے سے متعلق اتحادیوں اور مولانا سے وقت مانگ لیا، اور کہا کہ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشورہ کر لیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں