مریم نواز کا سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل نگرانی پر زور

مریم نواز نے سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل نگرانی کی ضرورت پر زور دیا، پنجاب میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل نگرانی پر زور

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل نگرانی کو یقینی بنانا ضروری ہے اور انہیں کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مجموعی سکیورٹی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آپریشن ضرب للحق کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا گیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے پنجاب میں امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور اداروں کے درمیان مؤثر اشتراک کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے پیشگی سکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ کچہ کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبے بھی لائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اینٹی ڈرون یونٹ متحرک کیا جا رہا ہے اور کچہ آپریشن میں کامیابی پر پاک فوج اور سندھ پولیس کے شکر گزار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں