نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 63 پیسے کا اضافہ کر دیا، جو جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے مارچ میں وصول ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ یہ اضافہ جنوری کے ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔














