یو اے ای کا قرضہ ماہانہ بنیادوں پر رول اوور ہو رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ یو اے ای کا قرضہ ماہانہ بنیادوں پر رول اوور ہو رہا ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای کا قرضہ ماہانہ بنیادوں پر رول اوور ہو رہا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے دو ارب ڈالر کا قرضہ واپس نہیں مانگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے یہ قرضہ سالانہ بنیادوں پر رول اوور ہوتا تھا، اب یہ ماہانہ بنیادوں پر ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ ملکی برآمدات اور اقتصادی دباؤ کے باوجود زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

جمیل احمد نے مزید کہا کہ سال 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے سترہ ارب ڈالر تھا، جو 2023ء میں جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر سے زائد ہیں اور جون 2026ء تک انہیں 18 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے برآمدات کے دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ جواب میں گورنر نے بتایا کہ ایکسپورٹ ری فنانسنگ اسکیم ختم نہیں کی گئی، جبکہ عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی اور چاول کی برآمدات میں کمی بھی اہم عوامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں