عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں 481 افغان طالبان کارندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے 481 کارندوں کے ہلاک اور 696 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ یہ آپریشن اپنے اہداف کے مطابق کامیابی سے جاری ہے، جس میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آپریشن کے دوران 226 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں اور 35 پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
آپریشن میں 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئیں جبکہ افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور دشمن کی جارحیت کا جواب دینا ہے، جو مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔















