لاہور میں اے ٹی ایم کارڈ فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار

لاہور کے فیصل ٹاؤن میں اے ٹی ایم کارڈ بلاک کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا، سیف سٹی کی مدد سے ملزمان گرفتار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے ٹی ایم کارڈ فراڈ میں ملوث گروہ لاہور میں گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ لاہور میں گرفتار کر لیا گیا۔ فیصل ٹاؤن کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم پر گروہ نے ٹرانزیکشن فیل ہونے کا ڈراما رچایا، شہری کا پاس ورڈ دیکھ کر کارڈ تبدیل کیا اور اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی۔ ملزمان کو سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے سیف سٹی کو اطلاع دی، جس کے بعد ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کیا۔ مختلف مقامات پر لگے کیمروں میں ملزمان کو مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔

سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں اور وہ نوسربازی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں