ایران امریکا جنگ کے باعث فضائی آپریشن پانچویں روز بھی معطل

ایران امریکا جنگ کے باعث پاکستان کے فضائی آپریشن پانچویں روز بھی معطل رہا، جس سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا جنگ کے باعث فضائی آپریشن پانچویں روز بھی معطل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان کے فضائی آپریشن پانچویں روز بھی معطل رہا، جس سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے 155 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز سے مشاورت شروع کردی ہے۔

دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، جدہ، قطر، کویت، ایران، عراق، دمام اور ریاض جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔ پانچ روز میں پاکستان سے آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد ساڑھے 700 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں