پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے جاری

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم جاری ہے، 23 لاکھ کارڈز مستحق افراد تک پہنچائے جا چکے ہیں، عظمیٰ بخاری کا بیان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی کامیاب تقسیم، 23 لاکھ کارڈز پہنچائے گئے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مستحق افراد کو امدادی رقم بغیر کسی مشکل کے ان کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق نگہبان رمضان دستر خوان پر 15 لاکھ 78 ہزار 578 افراد افطاری کر چکے ہیں، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 8 ہزار 192 نگہبان کارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔

اب تک 23 لاکھ 2 ہزار 540 نگہبان کارڈز لوگوں کی دہلیز تک پہنچائے جا چکے ہیں، جن میں سے 19 لاکھ 68 ہزار 829 کارڈز کیش کروائے جا چکے ہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ‘مریم کو بتائیں’ ایپ کے ذریعے 13 ہزار 892 شہریوں کو فی کس 10 ہزار کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، اور مریم نواز کی کارکردگی کو ناقدین بھی سراہ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے، اور ترقیاتی کاموں کا معیار پورے صوبے میں یکساں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں