اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل ایم ٹیگ معاملے پر جواب طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل ایم ٹیگ معاملے پر حکام سے سات دن میں جواب طلب کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل ایم ٹیگ معاملے پر جواب طلب کرلیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے فیصلے کے خلاف حکام کو سات دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فی الفور روکا جائے، تاہم عدالت کی جانب سے فوری حکم امتناع نہیں دیا گیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ایم ٹیگ موٹر وہیکل کی شناخت اور رجسٹریشن کے لئے لگایا جا رہا ہے اور یہ حکومت کی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انتظامی حکم کو قانونی طریقہ کار کا حصہ ہونا چاہیے اور ایم ٹیگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں