امریکا و اسرائیل کی ایران پر ممکنہ حملے کی وجہ داخلی سیاست

امریکا و اسرائیل کے ایران پر ممکنہ حملے کے پیچھے داخلی سیاست کو محرک قرار دیا جا رہا ہے۔ شائیل بین ایفریم کے مطابق اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا و اسرائیل کی ایران پر ممکنہ حملے کی وجہ داخلی سیاست

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر ممکنہ حملے کی پس پردہ محرک داخلی سیاست ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کار شائیل بین ایفریم نے کہا کہ اس کارروائی کے پیچھے واضح تزویراتی منطق کم نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر ہے جبکہ معیشت میں منفی اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق جنگ جیسی بڑی خبر عوام کی توجہ دوسری سمت منتقل کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

شائیل بین ایفریم نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کے بعد میڈیا اور کانگریس کی توجہ اسی معاملے پر مرکوز ہو گئی ہے، جبکہ جیفری ایپسٹین کیس جیسے دیگر داخلی معاملات پس منظر میں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی اس تنازع کو سیاسی فائدے کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں جون میں قبل از وقت انتخابات کی اطلاعات ہیں اور جنگی صورتحال حکمران قیادت کی مقبولیت میں اضافہ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں