امریکی اسرائیلی حملوں سے گلستان پیلس متاثر، ایران نے یونیسکو سے تحقیقات کا مطالبہ

ایران نے امریکی اور اسرائیلی بمباری سے تاریخی مقامات کو نقصان پر UNESCO کو شکایت ارسال کی، مطالبہ کیا کہ واقعے کی مذمت اور ماہرین کا آزاد مشن بھیجا جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا تاریخی مقامات کے نقصان پر یونیسکو کو باضابطہ شکایت

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکی اور اسرائیلی بمباری کے باعث تاریخی مقامات کو نقصان پہنچنے پر یونیسکو کو باضابطہ شکایت کی ہے۔ وزارت ثقافتی ورثہ، سیاحت و دستکاری کے خط میں گلستان پیلس اور تہران کے گرینڈ بازار کے متاثر ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

 


ایرانی حکام کے مطابق، دھماکوں سے گلستان پیلس کے بعض حصوں کو ساختی اور آرائشی نقصان پہنچا، جو 2013 میں عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ بازار تہران، جو تاریخی شہری ڈھانچے کا حصہ ہے، بھی متاثر ہوا۔ ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کارروائیاں عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔

ایران نے یونیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کی مذمت کرے اور ماہرین کا آزاد مشن بھیجے۔ تہران نے ہنگامی تکنیکی معاونت اور تحفظاتی اقدامات کے لیے تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گلستان پیلس 16ویں صدی سے ایرانی تاریخ کا اہم مرکز رہا ہے اور قاجار دور میں شاہی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں