سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی اہم ہدایات جاری

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے مقیم پاکستانیوں کو جنگ کے تناظر میں احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی ہدایات

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پس منظر میں وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں کو کہا ہے کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو سعودی قوانین کے خلاف ہو۔

پاکستانی سفارت خانہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ وہ شہریوں کی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہے اور ائیرپورٹ اور سفارت خانے پر ٹیمیں تعینات ہیں تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق، ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارت خانے یا جدہ میں قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں