بلوچستان میں افغان طالبان کے حملے پسپا، 67 کارندے ہلاک

بلوچستان میں طالبان کے 16 حملے ناکام، 67 کارندے ہلاک، ایف سی کا ایک جوان شہید ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں افغان طالبان کے حملے پسپا، 67 کارندے ہلاک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے شمالی اضلاع قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں افغان طالبان کے 16 مقامات پر زمینی حملے پسپا کر دیے گئے ہیں، جبکہ پاک افواج کے خلاف 25 مقامات پر فائر ریڈ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران طالبان کے حملے مؤثر طور پر پسپا کیے گئے، جس میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ دفاعِ وطن میں ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں طالبان نے ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا، جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 40 کارندے ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی میں جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج تباہ کردی گئی، جس سے طالبان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 435 طالبان ہلاک اور 630 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ افغانستان کے 51 مقامات پر مؤثر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں