آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ پاکستان مختصر کرتے ہوئے مذاکرات ترکیہ سے آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔ 1.2 ارب ڈالرز کی قسط کے لیے مذاکرات ترکیہ سے آن لائن جاری رہیں گے۔
آئی ایم ایف مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ امریکی سیکیورٹی الرٹ کے بعد صورتحال پیچیدہ ہو گئی تھی۔
آئی ایم ایف کے نمائندے کے مطابق مذاکرات ورچوئل طریقے سے جاری رہیں گے۔ مشن کی روانگی کے باعث مختلف اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے مظاہروں کے باعث عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔ آئی ایم ایف نے معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔














