امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی

امریکا نے حفاظتی مسائل کے باعث مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے فوری انخلا کی ہدایت کی، کینیڈا نے بھی دبئی چھوڑنے کا کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کو کہا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل بشمول مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکیوں کو حفاظتی مسائل کی وجہ سے فوری طور پر انخلا کی تاکید کی ہے۔

دوسری جانب، کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ کینیڈین حکام کے مطابق، خصوصی پروازوں کا انتظار کرنے کے بجائے زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچیں کیونکہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خدشہ ہے اور سکیورٹی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ شہریوں کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آرامکو کی راس تنورا تنصیبات کے قریب دو ڈرونز کو مار گرایا گیا، جس کے نتیجے میں ریفائنری میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔ ایپسوس سروے کے مطابق، ان حملوں کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد کم ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں